ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائدکر دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کرکٹر محمد حفیظ کا انکم ٹیکس سال 2014 کا آڈٹ کیا گیا، آڈٹ کے مطابق محمد حفیظ نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے۔ محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 لاکھ چھپانے پر وضاحت کے لیے کئی بار مہلت دی گئی، ان کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے، محمد حفیظ کی اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی۔