• news

آئی ٹی شعبہ میں غیر معمولی ترقی کی امریکی کمپنیاں شامل ہوں: پاکستانی سفیر

نیویارک (اے پی پی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے نے گزشتہ دو سال میں غیر معمولی ترقی کی۔ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہترین نتائج کا حامل شعبہ ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نیو یارک قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور امریکہ کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو اجاگر کرنے کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان امریکہ تعاون کے نئے مواقع میسر ہیں۔ پاکستانی سفیر نے امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور شمولیت کی دعوت دی۔ وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی نے شرکا کو پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن