• news

مراد سعید کا چیئرمین قرضہ انکوائری کمشن کو خط، تحقیقاتی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر مراد سعید نے چیئرمین قرضہ انکوائری کمشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کمشن سے تحقیقاتی رپورٹ مانگ لی۔ مراد سعید نے کہا کہ شفافیت اور عوامی مفاد کے پیش نظر رپورٹ فراہم کی جائے گزشتہ ادوار میں ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھنسایا گیا۔ چاہتے ہیں قرضوں سے متعلق حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن