• news

بھارتی جیل میں تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیر کی میت پاکستان کے حوالے

کراچی(نیٹ نیوز) بھارت نے تمام تاخیری حربے اختیار کرنے کے بعد بالآخربھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم اور تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیرعبدالکریم بھٹی کی نعش واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔شہید عبدالکریم بھٹی کی میت واہگہ بارڈر لاہور میں پہلے سے موجود فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے منیجرویلفیئرنصیر خان اور ایدھی فاوئنڈیشن کے عملے نے وصول کی۔لاہور سے ہوائی جہاز کے ذریعے شہید عبدالکریم بھٹی کی میت آج کراچی پہنچائی جائے گی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارہ انصاف کا ضمیر جگانے اوربھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر شہید ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی نعش رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن