• news

دبئی دوسرا گھر ‘باکسنگ اکیڈمی کھولنا چاہتا ہوں : عامر خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خانے دبئی سپورٹس کونسل کا دورہ کیااور اپنے مستقبل کے منصوبوں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی میں باکسنگ اکیڈمی کھولنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے اپنے فلپائن کے باکسر پکیائو کیخلاف مقابلے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے دبئی کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ یہاں قیام کریں ۔ بیٹیاں یہاں رہ کر تعلیم حاصل کریں ۔ انہوںنے کہا کہ دبئی آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور یہ شہر کھیلوں کا مستقبل ہے ۔یہاں سے بڑی محبت ہے ۔ باکسنگ نے ڈسپلن سکھایا ہے جو دوسرے لوگوں کو بھی سکھانا چاہتاہوں ۔یہاں اکیڈمی میں نوجوانوں کو ٹریننگ دونگا۔ خواہش ہے کہ یہاں کے زیادہ سے زیادہ لوگ باکسنگ سے منسلک ہوں اور ایونٹس کی میزبانی کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن