افغان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹو کی چھٹی کرادی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لطف اللہ ستانکزئی کو عہدے سے فارغ کر دیا ۔ ان کے عہدے کی معیاد میں ابھی دو سال باقی تھے ۔ چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ فرحان یوسف زئی نے کہا ہے کہ لطف اللہ ستانکزئی کا معاہدہ غیر تسلی بخش کارکردگی ‘منیجرز کے ساتھ غلط رویہ اور بد انتظامی کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ہے ۔