• news

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کااجلاس،واسا اور ٹیپا ملازمین کے الاؤ نسز میں اضافہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین ایس ایم عمران نے ایل ڈی اے (یو ڈی ونگ) ‘واسا اور ٹیپا کے ملازمین کو دیئے جانے والے عید اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں تفاوت کا نو ٹس لیتے ہوئے تینوں اداروں کے گریڈ 1سے 16کے ملازمین کو یکساں شرح سے یہ الاؤنسز دینے کی ہدایت کی ہے۔واسا اور ٹیپا کے ملازمین کے الاؤ نسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈ ی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں واسا کے سب انجینئرز کو تین ہزار روپے ماہانہ فیلڈ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا‘عمرآفتاب ڈھلوں اور محمد عاطف کے علاوہ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود،میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اورصوبائی محکمہ ہاؤسنگ، بلدیات، فنانس ،پی اینڈ ڈی اور کمشنر لاہورکے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن