عید الضحیٰ پر غریبوں اور ناداروں کی امداد ہمارا مذہبی فریضہ ہے،صدر مملکت
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر غریبوں اور ناداروں کی امداد ہمارا مذہبی فریضہ ہے، صدر گذشتہ روز یہاں اسلام آباد میں پناہ گاہ کے دورے میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر ہمیں وائرس کے خطرے کو کم کرنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ صدر نے فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ عید الضحیٰ کے موقع پر نادار لوگوں کا خیال کریں۔ انھوں نے پناہ گاہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان پر اظہار کیا۔