• news

چینی سائنسدان نے کرونا کی تجرباتی ویکسین لگالی

بیجنگ (نیٹ نیوز) چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو کرونا وائرس کی تجرباتی ویکسین لگا لی ہے تاکہ ویکسین کی منظوری کے بعد عوام کو اسے لگانے کے لیے قائل کیا جا سکے۔ رواں ماہ کے اوائل میں چین کی ریاستی کمپنی نے حکومت کی جانب سے منظوری سے قبل ہی مارچ میں ملازمین کو تجرباتی ویکسین لگائی اور ماہرین نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ دنیا بھر میں جن دو درجن ویکسین کا تجربہ کیا گیا ہے ان میں سے 8 چین نے بنائی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن