عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں اور ڈرون سے حملے، دھماکے ، آگ لگ گئی
بغداد (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکا سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جبکہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اس سے قبل رات کو بغداد کے قریب واقع امریکا سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کیے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ علی الصبح اسپایکر فوجی اڈے میں ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے وہاں پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیںکی ۔عرب ٹی وی کیمطابق کے مقام پر واقع السپائکر فوجی اڈے پر بھی سوموار کے روز راکٹ حملے کیے گئے۔ اس اڈے پر امریکا اور عراق کے فوجی تعینات ہیں۔عراق کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ شہید ماجد تمیمی فضائی اڈے میں ہونے والے دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد بجھایا۔