پاسداران انقلاب کی بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع
تہران (شنہوا) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنوبی ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات تسنیم نیوز ایجنسی نے منگل کے روز بتائی۔ آر آئی جی سی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے پیامبر اعظم 14(عظیم الشان نبی14 ) کے نام سے منسوب جنگی مشقوں کا انعقاد آبنائے ہرمز کے مغربی حصوں اور جنوبی صوبہ ہرمزگان میں کیا گیا ہے۔ مشقوں میں آئی آر جی سی کی بحریہ اور ایروسپیس فورس کے جہاز، بغیر پائلٹ طیارے، میزائل اور ریڈار یونٹ مشترکہ آپریشن میں شامل ہیں۔ حصہ لینے والے اہلکار فرضی دشمن کے بحری رابطوں کو منقطع کرنے کے لئے جارحانہ طریقے سے مائن بچھانے کی کارروائیوں اور ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔