کینیا‘ کرونا وائرس کے باعث رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کی توسیع
نیرو (صباح نیوز) کینیا میںکورونا وائرس کے باعث رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات کے کرفیو میں اضافے کا اعلان کینیا کے صدر اوہورو کنیاٹا نے قوم سے خطاب کے دوران کیا۔کینیا کے صدر نے ملک میں 24 گھنٹے کے لاک ڈائون سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک چھپے ہوئے دشمن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔