• news

ایران سے 14قیدیوں کوپاکستان منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد ( جاوید صدیق ) ایران میں قید چودہ پاکستانیوں کو گذشتہ روز پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق گذشتہ روز ایران کے نائب وزیر برائے انصاف اور انسانی حقوق کے مشیر سید کمال عبداللہ نے چودہ پاکستانی قیدیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال وزیراعظم عمران خان نے ایران کے دورہ میں صدر حسن روحانی سے اپیل کی تھی کہ وہ ایران کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کو عام معافی دیں اور انھیں پاکستان منتقل کر دیں۔ چودہ پاکستانیوں کو پاکستان اور ایران کے درمیان 2014 میں ہونیوالے ایک سمجھوتے کے تحت پاکستان منتقل کیا گیا۔ اس سمجھوتے کے تحت سزا یافتہ افراد کو ایک سے دوسرے ملک منتقل کیا جا سکتا ہے۔ 2014 کے سمجھوتے کے تحت پاکستانی قیدیوں کی یہ پہلی منتقلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن