اسدعمر کا عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی و این سی او سی کے سر براہ اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عیدالاضحی کے بعد این سی او سی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں شادی بیاہ ودیگرتقریبات سے منسلک انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے یہ بات آل پاکستان ویڈنگ وریسٹورنٹس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی۔ ملاقات میں وفد نے ایس اوپیزکیساتھ شادی ہالزاورریسٹورنٹس کھولنے کی درخواست کی ، جس پر اسدعمر نے عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دے دیا