گجرات: 11سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
گجرات (نامہ نگار) پولیس تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں 11سالہ بچے کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برساتی نالہ محمود آباد فتح پور سے ایک نامعلوم بچے کی نعش ملی۔ واقعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو بھی دی گئی۔ اس دوران نعش کی شناخت ہاشم خاں نے کر لی، جس نے پولیس کو بتایا کہ نعش اس کے گیارہ سالے بیٹے ناز ولی کی ہے، جو دو دن پہلے سے گھر سے غائب تھا، جسے آخری دفعہ ملزم علی رضا عرف جوجا کے ساتھ دیکھا تھا، مجھے قوی شبہ ہے کہ ملزم علی رضا نے میرے بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے، پولیس نے مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر ملزم علی رضا عرف جوجا ساکن منڈی بہائوالدین کو گرفتارکر لیا۔