ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ترقی، گریڈ 18سے 20کے 5افسروں کا تقرر و تبادلہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے گریڈ 18 سے 20 کے پانچ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی کو گریڈ اکیس سے گریڈ بائیس میں ترقی دیکر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سیٹ گریڈ بائیس میں اپ گریڈ کرکے کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔ سیکرٹری انرجی ثاقب ظفر کو سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلیپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ارم بخاری کو سیکرٹری انرجی کا ایڈیشنل چارج، ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زبیر وحید کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈی جی سلمیٰ سلمان کو ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد اشرف کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کردی گئیں۔ جبکہ ایس اینڈ جے اے ڈی میں تقرری کی منظر صائمہ سعید کو سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا ہے گیا۔