• news

جڑانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

جڑانوالہ (نما ئندہ نوائے وقت) جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو جاں بحق ہوگیا۔ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 112گ ب کے قریب مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن