پھل سبزی کے نرخوں پر دکانداروں گاہکوں میں تکرار، سرکاری نرخنامہ نظر انداز
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی عروج پر رہا، مختلف مقامات پر دکاندار سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخنامے کی بجائے مرضی کے نرخ وصول کرتے رہے جس کے باعث صارفین او ر دکانداروں میں توں تکرار بھی ہوتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری نرخنامے میںآلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی قیمت70روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے10روپے اضافے سے 80 روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم 64کی بجائے70، آلو سٹور35 کی بجائے45، پیاز درجہ اول32کی بجائے45،پیاز درجہ دوئم28 کی بجائے32سے35، ٹماٹر درجہ اول75کی بجائے85سے90، ٹماٹردرجہ دوئم70سے 75سے80، لہسن دیسی175کی بجائے220سے230، لہسن چائنہ145کی بجائے190سے200، ادرک چائنہ390سے450سے460، شملہ مرچ78کی بجائے90، سبز مرچ اول104کی بجائے150‘ لیموںدیسی110سے140سے150، بھنڈی62کی بجائے80روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔ پھلوں میں سیب گاچہ نیا130کی بجائے170، سیب کشمیری75کی بجائے90، خوبانی امیری170کی بجائے200، خوبانی سفید155کی بجائے170، امرود85کی بجائے100، کیلا درجہ اول درجن137روپے کی بجائے160، کیلا درجہ دوئم درجن 95کی بجائے110، انگور سندر خانی210کی بجائے270سے280، آلو بخارا135کی بجائے170سے180،جامن 100روپے، آم سندھڑی130کی بجائے140سے150، آم دوسہری120کی بجائے140، آم چونسہ145کی بجائے160، آڑو سپیشل205کی بجائے230سے240، گرما68کی بجائے75سے80جبکہ انار قندھاری 360کی بجائے 400سے410روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔