چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (وقائع نگار)چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا چاروں صوبوں کے صوبائی افسروں کی نمائندہ تنظیموں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری صوبائی عہدہ ہے، وفاقی حکومت اپنا نمائندہ نہیں لگا سکتا،ملکی آئین میں صوبائی خود مختاری کا وعدہ کیا گیا، صوبائی بیوروکریسی کی اہم ترین پوسٹ پر وفاقی افسر بٹھانا غیر آئینی ہے، صوبائی پوسٹوں پر وفاقی افسر تعینات کرنا عہد غلامی کی یادگار ہے، صوبائی بیوروکریسی میں مداخلت کا مقصد صوبوں پر وفاق کی آہنی گرفت رکھنا تھا، یہ طریقہ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1915 کی شق 98 سے شروع ہوا اور آزادی کے بعد یہ قانون ختم ہو گیا، آئین میں واضح لکھا ہے کہ وفاق اور صوبوں کی اپنی اپنی سول سروسز ہوں گی، آئینی شقوں کا آج تک صحیح معنوں میں نفاذ نہیں ہوا۔