• news

چودھری برادران کیخلاف نیب کیسز ’’بزدار بچاؤ مہم‘‘ کا حصہ ہے: حافظ حسین احمد

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و قومی اسمبلی کے رکن حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف نیب میں کیسز’’بزدار بچاؤ‘‘ مہم کا حصہ ہے، نیب کوسیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ منگل کو ایک بیان میں پرویز مشرف کے دور میں سیاستدانوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے نیب کا ادارہ بنایا گیا۔ نیب تحقیقات نہیں بلکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والا ادارہ ہے، نیب کے ذریعے چوہدری برادران پر پریشر ڈال کر پنجاب کی جو موجودہ صورتحال ہے اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف دو سال کے دوران پوری کوشش اور تگ و دو کے باوجود ابھی تک کوئی کیس نہیں بنایا جا سکا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ نیب چیئرمین خود اعتراف جرم کرچکے ہیں کہ اگر وہ کیسز بنائیں اور عدالتوں میں لے جائیں تو

ای پیپر-دی نیشن