بہترین وزیراعلیٰ کون؟ ٹوئٹر پر مقابلے میں عثمان بزدار نے شہبازشریف اور مراد علی شاہ کو بھاری مارجن سے شکست دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر) ٹوئیٹر پر ایک اور ووٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف کو ہرا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عثمان بزدار نے شہباز شریف کو ووٹنگ میں بڑے مارجن سے شکست دی۔ بہترین وزیراعلیٰ کون؟۔ عثمان بزدار یا شہباز شریف کے حوالے سے ووٹنگ کرائی گئی۔ ٹوئیٹر پر اس ضمن میں 24761 ووٹ ڈالے گئے، عثمان بزدار نے 75 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ شہباز شریف صرف 25فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عثمان بزدار نے مراد علی شاہ کو بھی بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگار نے بہترین وزیراعلیٰ کون ہے؟۔ عثمان بزدار یا مراد علی شاہ کے حوالے سے ووٹنگ کرائی۔ ٹوئیٹر پر اس ضمن میں 17,668 ووٹ ڈالے گئے۔ عثمان بزدار نے 88 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ مراد علی شاہ صرف 12 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔