• news

وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کی دوبارہ رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لا ئن )وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹا ئیگر فورس کی ایک بار پھر رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہیں خوشی ہے 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے، جس میں سے تین لاکھ نوجوانوں نے کرونا کے دوران خدمات دیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے اپلی کیشن بنائی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن