• news

بھارت سے تجارت میں 79 فیصد کمی، حجم 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال کے دوران 40 کروڑ ڈالر سے زائد رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے آغاز میں بھارت کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت معطل کی۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 79 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال جولائی سے جون کے اختتام تک پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت کا حجم 40 کروڑ 34 لاکھ 4 ہزار ڈالر رہا۔ 12 ماہ کے دوران 37 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی اشیاء بھارت سے پاکستان درآمد کی گئی جبکہ بھارت کو فروخت کی جانے والی اشیاء کی مالیت 2 کروڑ 86 لاکھ 44 ہزار ڈالر تھی۔ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو 34 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن