• news

ٹماٹر 100، آڑو 240 روپے کلو، گرانفروشی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں پرچون سطح پر دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی عروج پر رہا، مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، صارفین اور دکانداروں کے درمیان زائد قیمتوں پر توں تکرار معمول بن گیا۔ آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول65کی بجائے80روپے، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم59کی بجائے70روپے، آلو سٹور 38کی بجائے45سے50، پیاز درجہ اول32روپے کی بجائے55سے60، پیاز درجہ دوئم 28روپے کی بجائے35سے40، ٹماٹر درجہ اول76کی بجائے90سے100، ٹماٹر درجہ دوئم 70کی بجائے80سے85، لہسن دیسی170کی بجائے260سے270، لہسن چائنہ145کی بجاتے 210سے220، ادرک چائنہ390کی بجائے470،کھیرا دیسی 50کی بجاتے60، کھیرا فارمی40کی بجائے45، کریلے21کی بجاتے35سے40، پالک 25کی بجائے35، میتھی 93کی بجائے130، بینگن47کی بجائے55، بند گوبھی52کی بجائے60، پھول گوبھی73کی بجائے85سے90، شملہ مرچ81کی بجائے95سے100، سبز مرچ اول93کی بجائے150سے160، گھیاکدو52کی بجائے60، گھیا توری38کی بجاتے45، لیموں دیسی110کی بجائے140 گاجر چائنہ57کی بجائے65روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب گاچہ نیا130کی بجائے170، سیب کشمیری75کی بجائے90، خوبانی امیری170کی بجائے210سے220، خوبانی سفید140کی بجائے160، امرود70کی بجائے85سے90، کیلا درجہ اول درجن130روپے کی بجائے155، کیلادرجہ دوئم درجن 90کی بجائے100، انگور سندر خانی195کی بجائے260سے270، آلو بخارا135کی بجائے170سے180، جامن 100روپے، آم سندھڑی130کی بجائے140سے150، آم دوسہری125کی بجائے140، آم چونسہ145کی بجائے160، آڑو سپیشل200کی بجائے230سے240، گرما68کی بجائے75سے80جبکہ انار قندھاری 355کی بجائے380سے 390روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن