• news

ایف بی آر کی اپنے افسروں، اہلکاروں کے خلاف زیر التوء انکوائریز فوری مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپنے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف زیر التوء انکوائریز فوری مکمل کرنے اور ان کی رپورٹ ہیڈ کوارٹرز ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کی جو ای اینڈ ای رولز کے تحت جو تحقیقات فیلڈ افسروں کے سپرد کی جاتی ہیں ان میں تاخیر کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے اس کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 90ورکنگ ایام میں تمام معرض التواء میں انکوئرایز کو مکمل کیا جائے اور اس کی رپورٹ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن