پاکستان باکسنگ کونسل کا دسمبر میں سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باکسنگ کونسل نے کرونا کے خاتمے کے بعد سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی بی سی کے صدر افراز خان نے بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کھیل سے دور تھے اور کونسل کی تنظیم نو کے بعد رشید بلوچ ، اس کے سابق سیکرٹری اور کچھ دیگر ممبروں کو پی بی سی سے ختم کردیا گیا تھا مگر اب نئے ممبرز کو شامل کیا جارہا ہے۔ شاید دسمبر سے ملک میں پیشہ ورانہ باکسنگ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں گے کیونکہ اس وقت تک کرونا وائرس کا حملہ ختم ہوجائیگا۔ پاکستان نیوی کے سابق کمانڈر اور پی بی سی کے سینئر نائب صدر محمد علی نے کہا کہ رشید بلوچ اب کونسل کا حصہ نہیں۔ افراز خان کے نامزد عہدیداروں کے علاوہ کوئی بھی شخص پی بی سی کا نام استعمال کرنے کا مجاز نہیں ۔