آئی ٹیکنالوجی گروپ نے1 ار ب روپے کی سالانہ آمدنی حاصل کر لی
کراچی (پ ر) آئی ٹیکنالوجی گروپ آف کمپنیز نے ،مالی سال 2019-20کے دوران 1 ار ب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان حسین کی قیادت میں گروپ کی انتظامیہ نے سخت محنت، عزم اور سرپرستی کے لیے اپنے تمام عملے،پارٹنرز، کسٹمرز اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیاجن کی وجہ سے یہ زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ اِس یادگار سنگ میل کو عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان حسین نے کہا’’اللہ تعالی ٰکے فضل و کرم سے ہم نے بہت کم وقت میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔