• news

وزیرزراعت نعمان لنگڑیال نے پی ایس سی بورڈمیٹنگ کے منٹس کی منظوری دیدی

لاہور(کامرس رپورٹر ) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے گزشتہ روز ہونے والی پی ایس سی بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری دیدی اور پی ایس سی بورڈ کے ممبر آفتاب احمد کھچی اور ڈی ایم ڈی ڈاکٹر غضنفر نے انتظامی کاموں جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن میڈم صدف ظفر اور ڈائریکٹر فنانس طارق محمود نے فنانس اتھارٹی کی ذمیداریاں سنبھال لیں۔ ممبر بورڈ آفتاب احمد کھچی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ملاذمین کی تنخواہیں اور بونس دینے کی منظوری دی۔ جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر آفتاب احمد کھچی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے جب تک ذمہ داری میرے پاس ہے دن رات کام کروں گا۔ آفتاب احمد کھچی نے مزید کہا کہ دیگر انتظامی و مالی معاملات کا حل بھی شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن