عبدالعلیم خان کادورہ کوٹ لکھپت جیل ‘500پھلدار درختوں کا عطیہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو روزمرہ کی بنیادی سہولتیں حاصل ہونی چاہئیں اور اْن کی کچن، صاف پانی،ٹوائلٹ اور میڈیکل سمیت دیگر ضرورتوں کو پورا کیا جائے جو کہ انسانی حقوق کا بنیادی تقاضا بھی ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے تفصیلی دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل میں پودا لگایا اور وہاں اپنی طرف سے مزید500پھلدار درختوں کے عطیے کا اعلان کیا۔عبدالعلیم خان نے سینئر افسران کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل کے مختلف حصے دیکھے ۔