• news

پنجاب میں کوئی کرونا نہیں، ٹیسٹ کے بغیر جانوروں کی فروخت، لاک ڈاؤن کا اقدام چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی کرونا ٹیسٹ کے بغیر فروخت اور لاک ڈاؤن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری سید خاور عباس نے حکومتی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا درخواست میں وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزارت صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسلام میں قربانی کے لئے جانور کا صحت مند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی فروخت بھی ان کا کرونا ٹیسٹ کئے بغیر کی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کا لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 5، 9 ، 19اے سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن