• news

کرناٹک، نصابی کتابوں سے ٹیپو سلطان کے باب کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی صوبہ کرناٹک میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے نصابی کتابوں سے ٹیپو سلطان کے باب کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بی جے پی نے کرونا کو بہانہ بناکر نصابی کتابوں میں 30 فیصد کمی کا حکم دیا ہے جس میں تمام مسلم حکمرانوں کی تاریخ کو حذف کر دیا گیا ہے۔ ٹیپو سلطان سے متعلقہ باب کو نصاب سے ہٹانے کی کوشش بی جے پی کے برسراقتدار آنے سے جاری تھی۔ اسے نصاب سے ہٹانے کیلئے یہ جواز گھڑا گیا کہ ٹیپو سلطان نے ’’کوڈاگو‘‘ کے رہنے والے ہندوئوںکو مارا تھا ( حالانکہ کوڈاگو کے لوگ سازشوں میں ماہر سمجھے جاتے تھے) ۔

ای پیپر-دی نیشن