• news

قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت میں100 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس کے خدشات سے تحفظ کیلئے لوگوں کی اکثریت آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے قربانی کے جانوروں کی خریداری کو ترجیح رہی ہے، جانوروں کی آن لائن تشہیر کے ایک ہفتہ سے کم وقت میں پورا سٹاک فروخت ہو جاتا ہے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے باعث قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور دیگر خدمات کے حوالہ سے ڈیجیٹل ذرائع سے استفادہ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ او ایل ایکس، فیس بک اور انسٹا گرام سمیت دیگر کئی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے یہ سہولت دستیاب ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں خریدار قربانی کی آن لائن خریداری کو ترجیح رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن