• news

کراچی بارشیں: سول انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کر لی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ کراچی نے بارشوں کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے فوج کو طلب کر لیا۔ دوسری طرف حکومت نے این ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیوں کیلئے کراچی بھیجنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔ حکومت نے شہر کی صفائی کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ این ڈی ایم اے اور فوج بھیجنے کیلئے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی۔ کراچی میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن