• news

کراچی: بھارتی جیل میں شہید ماہی گیر کی نعش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج

کراچی (آن لائن) بھارتی جیل میں دوران قید انسانیت سوز تشددکے بعد شہید ہونے والے ماہی گیر عبدالکریم کی نعش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر ہزاروں ماہی گیروں کا سخت احتجاج، نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا، قاتل قاتل نریندر مودی قاتل کے فلک شگاف نعرے، مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، پیپلز پارٹی کے رہنما اورفشرمینز کو آپر یٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر ودیگر مقررین نے کہا اگرحکومت نے بھارت کی جیلوں میںقید ہمارے 119ماہی گیر فوری رہا نہ کروائے تو ہم اپنے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے تحریک شروع کریں گے اور لاکھوں ماہی گیر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہردھرنا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن