آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی عیدالاضحی پر مسلمانوں کو مبارکباد
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے عید الضحیٰ کے تہوار پر پاکستان، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عام طور پر عید اپنے عزیزوں رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ ایک جشن کے طور پر منائی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاط ضروری ہے۔