مطالبات تسلیم ریلوے ملازمین نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ریلوے کی 8 تنظیموں کے مزدور اتحاد وفد کی شیخ رشید سے ملاقات، مطالبات پیش وزیر ریلوے نے گریڈ 1 سے 16 تک اپ گریڈیشن جلد کرنیکی یقین دہانی کرا دی۔ وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے اسلام آباد میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ریلوے کی آٹھ مزدور تنظیموں پر مشتمل ریل مزدور اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا جس پر وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے۔ مطالبات تسلیم ہونے پر 5اگست کو ریلوے مزدوروں کی طرف سے دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ وفد نے وزیرریلوے کو سکیل 4سے 16تک کے ملازمین کے ٹیکنیکل الائونس میں 25فیصد اضافے کی درخواست کی۔ شیخ رشید احمد نے سکیل 1سے 16تک کے ملازمین کی جلد اپ گریڈیشن کی یقین دہانی بھی کرائی۔