• news

اپوزیشن لوٹ کی چھوٹ چاہتی ہے چاہے ملک گرے لسٹ میں رہے: مراد سعید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر دعمل میں کہا ہے کہ ملک پر قانون سازی کی جیت اور ذاتی مفاد کی شکست قوم کو مبارک ہو۔ حکومتوں میں ہوتے ہیں تو لوٹ مار کی ترجیح ہوتی ہے۔ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو لوٹ کی چھوٹ ہدف بن جاتی ہے۔ زبانی اب تحریری طور پر این آر لو پلس مانگتے رہے۔ ان کی نااہلیوں سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا، اب ہدف تھا ملک گرے لسٹ میں رہتا ہے تو اسے لوٹ سے چھوٹ ملنی چاہئے۔ آزادی کے جعلی اکاؤنٹس کا کیس بند کرنے کا این آر او مانگا گیا انہوں نے ٹی ٹی سیکنڈل دبانے کی چھوٹ مانگی، نہیں دی گئی۔ انہوں نے 99ء سے پہلے کے مقدمات ختم کرنے کی التجا کی کامیابی نہیں ملی، انہو نے 99 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار 999 روپے کی کرپشن مانگی نہیں دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن