گھوٹکی: لڑائی کے جرم میں گرفتار مرغا 8 ماہ بعد رہا
گھوٹکی (نیٹ نیوز) پولیس نے 8 ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کر دیا۔ پولیس کے مطابق مرغے لڑانے پر ظفر میرانی کو مرغے سمیت گرفتار کیا تھا۔ مالک ضمانت پر رہا ہو گیا تھا لیکن مرغا پولیس کی تحویل میں تھا۔ مرغے کی سپردگی کیلئے مالک نے عدالت میں درخواست دی تھی۔ عدالتی حکم پر مرغے کو مالک کے سپرد کر دیا گیا۔