صدر اسلام آباد‘ بزدار‘ شہباز لاہور زرداری، بلاول نواب شاہ‘ شجاعت پرویز الٰہی گجرات میں عید منائیں گے
لاہور، جہانیاں (آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات میں سے کون کہاں عید الاضحی منائے گا۔کرونا وائرس کے سبب مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزراء کی اکثریت عیدالاضحی سادگی کے ساتھ منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔ عارف علوی عید الاضحی ایوان صدر اسلام آباد، سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مری، سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ میں عیدالاضحی منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے۔