• news

اسلام آباد‘ پشاور میں چینی 100 ‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ لاڑکانہ 90 روپے کلو ‘ ادارہ شماریات

اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے نوٹس دیگر حکام کے دعوؤں کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور چینی 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جانے لگی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے بھی ملک میں چینی کی فی کلو قیمت100روپے تک پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اورپشاور میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ کراچی،راول پنڈی اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد ، ملتان اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 90روپے کلو ہے۔ مہنگائی پر ادارہ شماریات کی جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سکھر ،حیدر آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ میں چینی 92 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن