• news

سعودی عرب: کرونا کیسز میں مسلسل کمی،24 گھنٹوں میں 1629 نئے کیس رپورٹ

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں گزشتہ روز کروناکے ایک ہزار 629 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اورگزشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے جبکہکووڈ۔ 19 سے 2 ہزار 629 افراد صحت یاب ہوئے اور اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 198 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن