کرونا وائرس سے محفوظ کچھ افراد میں اس کیخلاف مدافعت کی موجودگی کا انکشاف
برلن(این این آئی)نئی طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ کچھ افراد جو نئے کورونا وائرس کے شکار نہیں ہوتے، مگر ان کا مدافعتی نظام اس جراثیم کے حوالے سے حیران کن طور پر ایسا دفاع فراہم کرتا ہے، ان میں کووڈ 19 کی شدت زیادہ ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔جریدے جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں جرمنی کے 68 صحت مند بالغ افراد کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جو کورونا وائرس کے شکار نہیں ہوئے تھے اور دریافت کیا گیا کہ 35 فیصد کے خون میں ایسے ٹی سیلز موجود ہیں جو وائرس کا سامنا کرنے پر فعال ہوجاتے ہیں۔ٹی سیلز مدافعتی نظام کا حصہ ہوتے ہیں اور جسم کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔