جہلم ،ڈی آئی خان ،4افراد دریا میں ڈوب گئے
جہلم +ڈی آئی خان(نامہ نگار+نوائے وقت نیوز)دریائے جہلم میں پانچ بہن بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے ایک بھائی کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی تلاش جاری ہے تینوں بہنوں کا زندہ بچا لیاگیا ہے ڈوبنے والوں کی عمریں سات سے سولہ سال کے دوران تھی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے جہلم میں سعیلہ کے قریب نیو کرسچن کالونی جہلم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے درجنوں لوگ نہا رہے تھے کہ اچانک پانچ بہن بھائی نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے تو موقع پر موجود افراد نے ریسکیو کو اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت پانچوں بہن بھائیوں کی تلاش شروع کر دی تلاش کے دوران تین بہنوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور سات سالہ عمران کی نعش بھی نکال لی گئی جبکہ آخری اطلاع آنے تک تیرہ سالہ روحد کی تلاش جاری ہے عمران کی نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری کارروائی کرکے نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا تھا پانچ بہن بھائیوں کے دریا میں ڈوبنے کی خبر جہلم شہر میں جنگ میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ارد گرد کے رہائشی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ادھر تحصیل پہاڑ پور ڈی آئی خان کے علاقے گول کٹہ خیل میں3بچے ڈوب گئے، پولیس کے مطابق بچے جوہڑ میں نماتے ہوئے ڈوب گئے نعشیں نکال لی گئیں۔