قصور بزرگ‘ چولستان میں عید کا خرچہ نہ ملنے پر خاتون کی خود کشی
قصور‘ رحیم یار خان (نمائندہ نوائے وقت+ کرائم رپورٹر) قصور میں معاشی حالات سے تنگ ساٹھ سالہ شخص، چولستان میں عید کی خریداری کیلئے خرچہ نہ ملنے پر تین بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عثمان خان قصور کا رہائشی ساٹھ سالہ جاوید اقبال عرصہ دراز سے بیروزگار تھا۔ گزشتہ روز اس کی گھر والوں کے ساتھ خرچے پر لڑائی ہو گئی تو اس نے طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ علاوہ ازیں عید خریداری کیلئے خرچہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکر تین بچوں کی ماں نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ گزشتہ روز چولستان کی رہائشی تین بچوں کی ماں جئی مائی نے عید خریداری کیلئے خرچہ نہ ملنے نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکربھاری مقدار میں زہر پی لیا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی ڈاکٹروں نے تصدیق کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔