• news

قصور: پرانی رنجش پر 6 سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) میاں ٹائون الہ آباد کے رہائشی شہزاد نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے 27جولائی کو ملزمان غفار اور مزمل وغیرہ تین افراد میرے گھر آئے میری پانچ چھ سالہ بیٹی مہوش گھر میں اکیلی تھی ملزمان نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور لاہور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ وقوعہ پرانی رنجش کا نتیجہ ہے۔ جبکہ ڈی پی قصور زاہد نواز مروت کے حکم پر ایس ایچ او الہ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم غفار کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن