• news

پرینکا گاندھی کا ڈاکٹر کفیل کی رہائی کیلئے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو خط

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)بھارت کے اعتدال پسند دانشوروں کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہندو انتہاپسندی کیخلاف تقریر کرنے کے ’’جرم‘‘ میں قید ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگرس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے انتہا پسندہندو وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ’’ ڈاکٹر کفیل خان پچھلے 450دنوں سے جیل میں قید ہیں اور اب یوگی ادتیہ ناتھ کو انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں رہا کر دینا چاہیے، ڈاکٹر کفیل نے انسانیت کی بھرپور خدمت کی ہے‘‘۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر کفیل نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک اجتماع سے تقریر کے دوران ہندو انتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جس پر ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ علی گڑھ سی جے ایم عدالت سے انھیں ضمانت بھی مل گئی مگر اس کے باوجود انھیں جیل میں قید رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن