• news

بھارت‘ انتہا پسندوں کا گائے کا گوشت لیجانے کے شبے پر مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمان نوجوان لقمان پر ہتھوڑے برسائے، اسے گھسیٹا اور زدوکوب کیا۔اس دوران مسلمان نوجوان لقمان کہتا رہا، یہ گائے کا گوشت نہیں لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔پولیس بھی خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی لیکن تشدد کرنے والے انتہا پسندوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا مگر جب تشدد سے لقمان کی حالت غیر ہوگئی تو پولیس نے مداخلت کی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ بھارت کی 29 ریاستوں میں سے تقریباً 24 ریاستوں نے گائے کو ذبح کرنے یا گائے کا گوشت بیچنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن