اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے سب کچھ نچھاور کرنا سنت ابراہیمی ہے: مولانا فضل الرحمان بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور میں عیدالاضحیٰ کے بڑے اجتماعات میں سنت نگر ممدی مسجدی فردوس پارک میں معروف دینی سکالر و خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے عید کی نماز پڑھائی خطبہ عید دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہک اپنا سب کچھ صرف اور صرف اللہ پاک کی خوشنودی رضا اور احکامات کی بجا آوری کیلئے قریبن کرنے کا نام سنت ابراہیمی ہے دکھاوا اور نمائش ہرگز نفع نہیں دیتی نفع دینے والی چیز آپ کا تقویٰ ہے اور اس کے لئے نبی پاک نے اپنے عمل و کردار سے پوری حیات طیبہ میں عملاً کرکے دکھایا اور اہل اسلام کو کرنے کی تعلیم تعلیم دی اور تلقین کی جس پر عمل پیرا ہوکر ہر مسلمان فلاح پا سکتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتا ہے۔