• news

عید تعطیلات ، پھل سبزیوں کے نرخ آسمان پر، خمیری روٹی، نان 20 روپے میں فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر) عید لاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران دکاندار پھلوں اور سبزیوں کی خریداری کرنے والے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ، مختلف علاقوں میں نان اور خمیری روٹی 15کی بجائے20روپے میں فروخت ہوئی جبکہ بعض بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے ذخیرہ کی ہوئی پھل او ر سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کئے۔ گزشتہ روز آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول سرکاری نرخ 65کی بجائے 90روپے فی کلو، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم60کی بجائے80، آلو سٹور36کی بجائے55سے60، پیاز درجہ اول30کی بجائے55سے60، پیاز درجہ دوئم26کی بجائے40، ٹماٹر درجہ اول85کی بجائے120، ٹماٹر درجہ دوئم78کی بجائے100، لہسن دیسی170کی بجائے260سے270، لہسن چائنہ145کی بجائے210سے220، ادرک چائنہ400کی بجائے480سے500، سبز مرچ اول100کی بجائے190سے200، لیموں دیسی120کی بجائے240سے250۔ پھلوں میںسیب گاچہ نیا135کی بجائے180سے190روپے، سیب کشمیری 80کی بجاتے120روپے، خوبانی امیری190کی بجائے260سے270، خوبانی سفید140کی بجائے200سے210، امرود70کی بجائے100، کیلا درجن اول120کی بجائے160سے170، کیلا درجن دوئم90کی بجائے120، انگور سندر خانی 200کی بجائے250سے260َآلو بخارا150کی بجائے220سے230، جامن 115کی بجائے130، آم چونسہ موسمی140کی بجائے180سے190، آم دوسہری125کی بجائے150، آڑو سپیشل190کی بجائے270سے280روپے گرما 64کی بجاتے75سے80جبکہ انار قندھاری 350کی بجائے420سے430روپے فی کلو فروخت ہوا۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تنور مالکان نے سادہ روٹی کی فروخت بند رکھی اور صرف نان اور خمیری روٹی فروخت کی گئی۔ مختلف علاقوں میں نان اور خمیری روٹی 15کی بجائے20روپے میں فروخت کی گئی جبکہ بعض بیکری مالکان نیبڑی ڈبل روٹی کی قیمت 70روپے سے بڑھا کر 75روپے کر دی اور بعض بیکری مالکان نے بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 60 روپے سے بڑھا 70روپے کر دی۔ اسی طرح چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 45 روپے سے بڑھ کر 50روپے اور 50 روپے سے بڑھ کر 55 روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن