• news

چوہنگ: کانسٹیبل نے سگریٹ مانگنے پر حوالات میں بند ملزم پر گولیاں چلا دیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) چوہنگ پولیس سٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ملزم بار بار اہلکار سے سگریٹ مانگ رہا تھا۔ طیش میں آکر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان کو بجلی چوری کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ ملزم ذیشان حوالات کی سکیورٹی پر مامور کانسٹیبل وارث سے بار بار سگریٹ مانگتا تھا جس پر طیش میں آکر وارث نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔ پولیس نے زخمی ملزم ذیشان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن